گوکرن،21؍ مارچ (ایس او نیوز) کورونا وائرس کی دہشت کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر ہریش کمار کے احکامات کے تحت گوکرن کے مشہور مندر کے دورہ پر آئے تمام سیاحوں کو واپس روانہ کردیا گیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مندر ٹرسٹ کے ذمہ داروں کی جانب سے سیاحوں کو واپس روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور چیک پوسٹ پر بھی مندر کی جانب آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو روک کر واپس روانہ کیا جارہاہے جس کی وجہ سے مندر ویران پڑ گیا ہے۔
محکمہ صحت ، محکمہ محصولات اور محکمہ پولیس کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے اور ہر ایک موٹر گاڑی کی جانچ کی جارہی ہے۔